ابھی بوڑھا نہیں ہوا۔۔۔ عمران نذیر کا اہم بیان سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ابھی بوڑھا نہیں ہوا۔۔۔ عمران نذیر کا اہم بیان سامنے آگیا
ابھی بوڑھا نہیں ہوا۔۔۔ عمران نذیر کا اہم بیان سامنے آگیا

قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر کا اہم بیان سامنے آگیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی ورلڈ کپ میں غلطیوں کو بڑا نہیں کہا جاسکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران نذیر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم بری کارکردگی اور انجریز پر قابو پالے تو اگلی بار اچھی کارکردگی دکھانے کے قابل ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں 8 سال انجری میں رہا، ابھی بوڑھا نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ میں اب کوچنگ کے لیے ضرور دستیاب ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق اوپنر عمران نذیر نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک بار ایئرپورٹ پر بیگ سے پستول نکلی جس کی وجہ سے تین دن جیل میں گزارے۔

سابق ٹیسٹ کپتان نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر مجھ سے تین مرتبہ پوچھا گیا بیگ کس کا ہے جس پر میں نے کہا کہ میرا ہے پھر مجھے الگ کردیا گیا بیگ کے اندر اوپر ہی پستول اور گولیاں موجود تھیں۔

عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر راشد لطیف نے کیا کہا؟

انہوں نے اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے کہا کہ شروع میں مجھے لگا کہ یہ کھلونا ہیں لیکن وہ سب اصلی تھا میرے پیروں کے نیچے سے زمین نکل گئی تھی اس کے بعد مجھے ہتھکڑی لگی اور تین دن جیل میں رہا پھر پی سی بی بھی اس معاملے میں آگیا تھا۔

Related Posts