شمالی کورین ہیکرز نے کوائن ایکس سے 53 ملین ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری کرلی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرپٹو کرنسی میں لوگوں کے ساتھ بہت زیادہ فراڈ کیا جاتا ہے، جس میں شمالی کوریا کے ہیکرز سب سے آگے ہیں۔

حال ہی میں کرپٹو ایکسچینج کوائن ایکس نے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ کمپنی میں گزشتہ دنوں 53 ملین ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری کی گئی، جس میں شمالی کورین ہیکرز کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔

اس واقعے کی نشاندہی 12 ستمبر کو ہوئی جب کرپٹو ایکسچینج کے متعددد اکاؤنٹس سے بڑی تعداد میں رقم نکالی گئی، جس کے فوری بعدکوائن ایکس نے متعدد صارفین کے اثاثوں کو محفوظ کرنے کیلئے انھیں کولڈ اسٹوریج میں منتقل کردیا، ڈپازٹ اور رقم نکالنے کی سروس معطل کردی اور ساتھ ہی کرپٹو ایکسچینج کے سرور کو بھی بند کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالت نے ایف ٹی ایکس کو کرپٹو اثاثے فروخت کرنیکی اجازت دیدی

کوائن ایکس نے بتایا کہ ایکسچینج کمپنی اپنی سروس کو بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے بہت جلد سرور کو کھول دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایک رپورٹ پیش ہوئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ پچھلے پانچ سالوں میں شمالی کوریا کے ہیکرز نے تقریباََ 2 بلین ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری کی ہے۔

Related Posts