اسپانسرز کے بغیر کوئی بھی ٹورنامنٹ کامیاب نہیں ہوسکتا،محمد رضوان

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
Our aim is to level the Test series: Mohammad Rizwan

پشاور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اسپانسرز کے بغیر کوئی بھی کرکٹ ٹورنامنٹ کامیاب نہیں ہوسکتا نہ ہی کھلاڑی اوپر جاسکتے ہیں جب تک سپورٹ نہیں ہوگی اس وقت تک کامیابی نہیں مل سکتی۔

شمع،کرکٹ کلب خیبرپختونخوا میں پہلے نمبر پر ہے اور ملک بھر میں بھی ہماری بڑی پہچان ہے،اس کے پیچھے شمع لمیٹڈ نے اہم ترین کردار ادا کیا ہے،وہ گزشتہ روز شمع کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہمارے کلب نے بھرپور کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ٹورنامنٹ جیتا اور آنے والے ٹورنامنٹس میں بھی ہم نمبر ون رہیں گے اور مزید کامیابیوں کو سمیٹنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے اس سلسلے میں شمع کلب کے چیئرمین امجد رشید‘ عاطف رشید‘فضل ودود‘اشتیاق خان سمیت دیگر شخصیات نے بھرپور اسپانسر شپ دی اور ہمیں سپورٹ کیا جس کے باعث میرے ساتھ افتخار احمد‘ عادل امین جیسے کھلاڑی سامنے آئے اور مستقبل میں مزید کھلاڑی بھی سامنے آئیں گے۔

کورونا کے کیسز میں کمی اور کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ملک میں کورونا کے معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے، اور اب جلد کرکٹ کے میدان آباد ہوجائیں گے۔

Related Posts