کسی مذہبی جماعت نے حساس نوعیت کے مسئلے پر بات تک نہیں کی۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کسی مذہبی جماعت نے حساس نوعیت کے مسئلے پر بات تک نہیں کی۔فواد چوہدری
کسی مذہبی جماعت نے حساس نوعیت کے مسئلے پر بات تک نہیں کی۔فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ معاشرتی معاملات پر تقسیم وطیرہ بن چکا ہے، کسی مذہبی جماعت نے حساس نوعیت کے مسئلے پر بات تک نہیں کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر  فواد چوہدری نے مدرسوں میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چرچ بھی اسی طرح کی بھیانک صورتحال سے گزرا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ چرچ کو ملتے جلتے مسائل کا سامنا رہا، تاہم فرق یہ ہے کہ چرچ انتظامیہ نے مسائل کا ادراک کرتے ہوئے سنجیدہ حل اور اصلاح کی کوشش کی۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں ہر مسئلے کو تفریق اور تنازعہ بنانا سیاست کی ضرورت قرار دے دیا گیا ہے۔ اس لیے اہم معاشرتی معاملات پر بھی تقسیم ہوتی ہے۔ 

فواد چوہدری نے خرم ڈوگر نامی سوشل میڈیا صارف کے ٹویٹ کے جواب میں یہ پیغام دیا جس نے عوام کو ہدایت کی کہ اپنے بچوں کو کبھی مسجد یا مدرسے میں اکیلا نہ بھیجیں۔

خرم ڈوگر نے کہا کہ جب بھی بچوں کو مسجد یا مدرسے میں بھیجنا ہو تو اپنے ساتھ لے کر جائیں اور  جب تک بچہ 12 سال سے بڑا نہ ہو، اسے گھر پر خود دینی تعلیم دیں۔ مدرسوں کے اندر جو ہو رہا ہے، دیکھ لیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ کڑوا سچ یہ ہے کہ آر ایس ایس نے بھارت پر قبضہ کر لیا ہے۔

ٹوئٹر پر چار روز قبل  اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ آر ایس ایس کے ہندوتوا نظرئیے نے بھارت کی مودی حکومت کو جکڑ رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  نصیر الدین شاہ کے  بیان پر فواد چوہدری کا ردِ عمل

Related Posts