اب چاہے جتنے مرضی کھانے بنائیں، عید کی چھٹیوں میں گیس بند نہیں ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

No gas loadshedding during Eidul Adha

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ عید الاضحی کی تعطیلات میں 15 سے 18 جون کے دوران کراچی سمیت سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

کمپنی ایک بیان کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران گیس کی فراہمی بلاتعطل رہے گی جس سے شہریوں کو ریلیف ملے گا۔

تاہم کمپنی نے واضح کیا ہے کہ گیس لوڈشیڈنگ کا باقاعدہ شیڈول 19 جون سے دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ 7 جون کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد پاکستان میں عید الاضحی آج 17 جون کو منائی جارہی ہے۔

عید الاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اپنے بیٹے کو اللہ کی فرمانبرداری کے طور پر قربان کرنے پر آمادگی کی نشاندہی کرتا ہے۔

اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے، مسلمان خیراتی کاموں میں مشغول ہوتے ہیں، خصوصی دعائیں کرتے ہیں، اور خاندان اور دوستوں کے ساتھ تہوار کا کھانا بانٹتے ہیں۔

Related Posts