پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی، شیخ رشید
پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی، شیخ رشید

اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

چینی سفیر نونگ رونگ نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی،جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اتوار کو ہونے والی ملاقات میں داسو ہائیڈرو پاور بس حادثہ سے متعلق جاری تحقیقات پربات چیت کی گئی جبکہ تحقیقات کو جلدسے جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سکیورٹی کو فْول پروف بنائیں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور منصوبہ کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دینگے۔

مزید پڑھیں: دفتر خارجہ نے مقبوضہ وادی میں دہشتگرد داخل کرنے کا بھارتی الزام مسترد کردیا

وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔چینی سفیر نے کہاکہ پاکستان میں بہت سی چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کررہیں،چینی شہریوں کو سہولیات پر وزرات داخلہ کا مشکور ہوں۔

Related Posts