اسمبلی کی تحلیل کا حتمی فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا، وزیر اطلاعات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسمبلی کی تحلیل کا حتمی فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا، وزیر اطلاعات
اسمبلی کی تحلیل کا حتمی فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ابھی تک قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ایوان زیریں کی تحلیل کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور دیگر اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے طے کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

قانون کے مطابق اگر منتخب ایوان اپنی پانچ سال کی آئینی مدت پوری کرتا ہے تو عام انتخابات 60 دن کے اندر ہوتے ہیں۔ جلد تحلیل ہونے کی صورت میں، تحلیل کے 90 دنوں کے اندر انتخابات کرائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:دعا ہے زرمبادلہ ذخائر میں قرضوں سے نہیں قوم کی محنت سے اضافہ ہو، وزیراعظم

واضح رہے کہ اتوار کے روز وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ وہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے قبل اگلے ماہ نگراں سیٹ اپ کی باگ ڈور سونپ دیں گے۔

Related Posts