ایران میں صدارتی انتخابات، کوئی امیدوار نہ جیت سکا، رن آف کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران میں صدارتی انتخابات
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تہران : ایران میں جاری صدارتی انتخابات کے دوران کوئی امیدوار الیکشن جیت کر صدر نہ بن سکا جس پر ملک میں نافذ قانون  کے تحت رن آف کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے صدارتی انتخابات میں تمام امیدواروں کے ووٹ 50فیصد سے کم رہے، ایرانی وزیرا داخلہ نے رن آف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 5 جولائی کو جمعہ کے روز ہوگا۔

ایرانی وزیر داخلہ کے اعلان کے مطابق صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں مسعود پیز شکیان اور سعید جلیلی مدِ مقابل ہوں گے۔ اب تک گنے گئے 2 کروڑ 45 لاکھ ووٹوں میں سے مسعود پیز شکیان نے 1 کروڑ 4 لاکھ جبکہ سعید جلیلی نے 94لاکھ ووٹ لیے۔

صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں محمد باقر نے 34لاکھ جبکہ مصطفیٰ پورکے محمدی نے 2لاکھ ووٹ حاصل کیے۔ گزشتہ روز صبح 8بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل رات 12بجے تک جاری رہا۔ ملک بھر میں 60 ہزار ووٹنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔

الیکشن کیلئے ملک بھر میں 90 ہزار ووٹنگ پوائنٹس قائم ہوئے، ایرانی وزیر داخلہ احمدی وحیدی کا کہنا ہے کہ اوور سیز ایرانیوں کیلئے ملک سے باہر 300ووٹنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔ چھ امیدواروں میں سے 2 نے الیکشن سے 1 روز قبل دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔

Related Posts