بھارتی فلمی صنعت کی نوجوان اداکارہ نیتانشی گوئل آج کل سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں، جب ان کی ایک بولڈ اور متنازعہ فوٹو شوٹ کی تصاویر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔
نوجوان لڑکیوں کے لیے متاثر کن سمجھی جانے والی نیتانشی نے انسٹاگرام پر اپنی بولڈتصاویر شیئر کیں ،جس پر نہ صرف لباس کے انتخاب پر سوالات اٹھائے گئے ہیں بلکہ نیتانشی کے انداز، زاویے اور اداؤں کو بھی غیر اخلاقی اور شہرت کے حصول کا سستا حربہ قرار دیا جا رہا ہے۔
مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے اسے نامناسب ، بے حیائی اور خودنمائی کی کوشش کہا جبکہ کچھ صارفین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ نوجوان اداکارائیں اب فن سے زیادہ جسم کی نمائش پر توجہ دے رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس تصویر کو مختلف صفحات اور پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جا رہا ہے اور بہت سے صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا شہرت حاصل کرنے کے لیے اب صرف بولڈ نظر آنا ہی کافی ہے؟
کچھ ناقدین نے اسے فلم لاپتا لیڈیز کی کامیابی کے بعد پیدا ہونے والے دباو کا نتیجہ بھی قرار دیا جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ سب ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا تاکہ توجہ حاصل ہو۔
نیتانشی گوئل کی جانب سے تاحال اس پر کوئی وضاحت یا ردعمل سامنے نہیں آیالیکن یہ بات واضح ہے کہ ان کی اس پوسٹ نے ایک نیا اخلاقی اور سماجی مباحثہ چھیڑ دیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین، والدین، اور نوجوان لڑکیوں کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ شہرت کی اس دوڑ میں کون سی حدود پار کی جا رہی ہیں اور اس کے نتائج کس حد تک خطرناک ہو سکتے ہیں۔