پاکستانی وکیل ندا عثمان نے آسٹریا میں جسٹیشیا ایوارڈ جیت کر قوم کا نام روشن کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی وکیل ندا عثمان نے آسٹریا میں جسٹیشیا ایوارڈ جیت کر قوم کا نام روشن کردیا
پاکستانی وکیل ندا عثمان نے آسٹریا میں جسٹیشیا ایوارڈ جیت کر قوم کا نام روشن کردیا

پاکستانی خاتون وکیل ندا عثمان چوہدری نے آسٹریا میں اکیڈمک (بین الاقوامی) کیٹگری میں جسٹیشیا ایوارڈ جیت کر قوم کا نام روشن کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریا میں جسٹیشیا ایوارڈ قانون کے شعبے میں بہترین اور بے مثال خدمات سرانجام دینے والی خواتین قانون دانوں کو دیا جاتا ہے۔

ندا عثمان چوہدری گزشتہ 5 برس سے پاکستان میں ویمن اِن لاء کیلئے کام کر رہی ہیں جو پاکستان بھر میں وکالت کے پیشے سے وابستہ خواتین کیلئے کام کرنے والی تنظیم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں نامور خاتون وکیل ندا عثمان چوہدری نے کہا کہ مجھے جسٹیشیا ایوارڈ جیتنے پر بے حد خوشی ہوئی ہے۔

پیغام میں ندا عثمان چوہدری نے مزید کہا کہ جسٹیشیا ایوارڈ جیتنا ویمن اِن لاء میں کام کرنے والی ساتھی وکلاء کے تعاون کے بغیر ممکن نہ ہوتا، جس کیلئے میں ان کی شکرگزار ہوں۔ 

خاتون وکیل ندا عثمان چوہدری نے کہا کہ عالمی اسٹیج پر جسٹیشیا ایوارڈ جیتنے کی خوشی ہماری مشترکہ کامیابی کے طور پر منائی جانی چاہئے جس کیلئے ساتھیوں نے کاوشیں کیں۔

واضح رہے کہ آسٹریا میں جسٹیشیا ایوارڈ کی ورچؤل تقریب آج سے 2 روز قبل منعقد ہوئی جس پر ویمن اِن لاء کا کہنا ہے کہ ندا عثمان چوہدری کا ایوارڈ جیتنا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔

ویمن اِن لاء نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ندا عثمان چوہدری نے آسٹریا میں جسٹیشیا ایوارڈ اپنے نام کرکے نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیاء کے پورے خطے کا نام روشن کیا ہے۔ 

جسٹیشیا ایوارڈ کیلئے 17 ممالک کی 80 خاتون وکلاء کے درمیان مقابلہ ہوا اور جولائی کے دوران 12 کو شارٹ لسٹ کردیا گیا۔ ندا عثمان چوہدری یہ اعزاز جیتنے والی پہلی جنوبی ایشیائی خاتون ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: نشانِ حیدر کا اعزاز پانے والے میجر عزیز بھٹی کا یومِ شہادت 

Related Posts