سی ڈی اے کے بھتہ خور افسران کی، خبر شائع ہونے پر اخبار کے اسٹال پر توڑ پھوڑ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ڈی اے کے بھتہ خور افسران کی، خبر شائع ہونے پر اخبار کے اسٹال پر توڑ پھوڑ
سی ڈی اے کے بھتہ خور افسران کی، خبر شائع ہونے پر اخبار کے اسٹال پر توڑ پھوڑ

اسلام آباد: کری روڈ پر قبضہ مافیا اور سی ڈی اے کے بھتہ خور آفیسرز کے خلاف خبر نشر کرنے پر افسران نے برہم ہو کر اخبار سٹال کو ہی اکھاڑ پھینک ڈالا، اخبار کا اسٹال دس سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا جس کی اُس وقت کے چیئرمین نے باقاعدہ پرسنل الاٹمنٹ کی تھی۔

واضح رہے کہ سی ڈی اے کے اس انوکھے آپریشن میں دو تین ٹارگٹس پر حملہ آور ہونے کے علاوہ ساتھ ہی موجود تمام غیر قانونی اسٹالز اور سرکاری اراضی پر قبضے کی تمام جگہیں چھوڑ دی گئیں۔

اس تمام آپریشن میں صرف اخبار کے اسٹال پر ہی غصہ نکالنا اور ساتھ ہی غیر قانونی قبضوں کو چھوڑنے سے صحافیوں کو یہ واضح پیغام دیا گیا کہ سی ڈی اے چاہے کوئی بھی قانونی یا غیر قانونی کام کرے اسے کوئی نہیں پوچھ سکتا۔

مذکورہ اخبار کے اسٹال کے مالک نے سی ڈی اے کے مذکورہ اقدام پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چیئرمین سی ڈی اے لاشاری کے دور میں پرسنل طور پر الاٹ کیا گیا تھا اور آج تک جتنے بھی چیئرمین اس کے بعد آئے ہیں ان میں سے کسی نے بھی اس کو نہیں چھیڑا کیونکہ یہاں سے نہ صرف سیکنڑوں دفتروں اور گھروں تک اخبار تقسیم ہوتا تھا بلکہ صحافت کو بھی بہت بڑی مدد ملتی تھی۔

مگر آج سٹال کو نہایت غصے میں بیدردی سے پاش پاش کردیا گیا جس پر مقامی شہریوں کو بھی انتہائی حیرت ہوئی، انہوں نے بتایا کہ اس پر صحافی اور اخبار فروش یونین نہ صرف بھرپور احتجاج کرینگے بلکہ ہم اس کے خلاف عدالت بھی جا کر اس زیادتی کا حساب لینگے۔

Related Posts