اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے حکم صادر کیا گیا ہے کہ ملک کے تمام کرنٹ افیرز اور نیوز چینلز رات 9 بجے نشریات شروع کرنے سے قبل پاکستان کا سرکاری نقشہ ٹی وی پر دکھانے کے پابند ہوں گے۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے تمام ٹی وی چینلز کو رات 9 بجے کے نیوز بلیٹن کو نشر کرنے سے پہلے روزانہ کی بنیاد پر پاکستان کا نقشہ دکھانے کا حکم نامہ جاری ہے، جس کا دورانیہ 2 سیکنڈ پر محیط ہوگا۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے یہ نوٹی فیکیشن 3 نومبر کو جاری کیا گیا تھا۔نوٹی فیکیشن کے مطابق ایسا کرنے کا مقصد پاکستان کے تصدیق شدہ نقشے کو نشر کرنا ہے۔ جاری بیان میں وزاررت اطلاعات و نشریات کے 19 ستمبر کو جاری خط کا ریفرنس بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایسی اطلاعات بھی منظر عام پر آئی تھیں کہ پاکستان اقوام کے سالانہ اجلاس میں نیا نقشہ پیش کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔اس لئے نقشے کو دکھانا ضروری سمجھا گیا۔
مزید پڑھیں: پیمرا کی ٹی وی چینلز کو ڈراموں میں گلے لگانے کےسین نشر نہ کرنے کی ہدایت