کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے رواں برس بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت تجربہ کار کھلاڑی کین ولیمسن کریں گے۔
Our 15 for the @cricketworldcup in India! More | https://t.co/D2jqxQxWeE #BACKTHEBLACKCAPS pic.twitter.com/wIlzA5N3qU
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) September 10, 2023
نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے سینئر پلیئر ٹم ساوتھی کو چوتھی مرتبہ ورلڈکپ اسکواڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے، وہ ورلڈ کپ کیلئے کیوی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔
ایشیا کپ، پاک بھارت میچ آج بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان
اعلان کے مطابق لوکی فرگوسن، جمی نیشم، مچل سینٹنر اور اش سودھی بھی ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری بھی نیوزی لینڈ کی جانب سے تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کھیلیں گے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں ڈیرل مچل، مارک چیپمین، ڈیون کونووے اور گلین فلپس کے نام بھی شامل ہیں جو کہ پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ کھیلیں گے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن روندرا اور ول ینگ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو کہ پہلی مرتبہ کسی بھی فارمیٹ کے ورلڈ کپ کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔