پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آکلینڈ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم ٹیم کی قیادت کرینگے، بین لسٹر اور کول میک کونچی ون ڈے سکواڈ میں شامل ہیں اور دونوں کے پاکستان سے سیریز میں ون ڈے ڈیبیو کا امکان ہے۔

ٹام بلنڈل، چیڈ باویس، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، ہینری نکولس، جمی نیشم، رچن روندرا، ہینری شیپلے، اش سودھی، بلیئر ٹکنر اور ول ینگ کیوی ون ڈے سکواڈ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اطالوی فٹبالر نے مسلمان ساتھی کو افطار کا موقع دینے کیلئے خود کو زخمی کردیا

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ پاکستان کیلئے ثقلین مشتاق کی تقرری کا باضابطہ اعلان بھی کردیا ہے، وہ سیریز کے دوران نیوزی لینڈ کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے، نیوزی لینڈ بورڈ کے مطابق ثقلین مشتاق کی تقرری کیوی کرکٹرز کو پاکستانی کنڈیشنز میں ہم آہنگی میں مدد دے گی۔

Related Posts