ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ انگلینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دیدی
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دیدی

دبئی: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی اور 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کا بھی بدلہ بھی اتار دیا۔

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کا 167 رنز کا ہدف دیا۔انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملان 41 اور معین علی 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ایک موقع پر نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار نظر آئی مگر نیوزی لینڈ 167 کے تعاقب میں 18 اوورز میں 147 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر بنا چکا تھا اور اسے 12 گیندوں پر مزید 20 رنز درکار تھے تاہم نیوزی لینڈ نے ہدف 5 وکٹوں پر مطلوبہ رنز بنا لئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اب تک ہونے والے مقابلوں میں انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کیخلاف پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کا پانچ بار آمنا سامنا ہوا، انگلینڈ نے 3 اور کیویز نے 2 بار میدان مارا۔

مزید پڑھیں: ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی، رمیز راجہ کا اظہارِ تحسین

یاد رہے کہ کل پاکستان کا دوسرے سیمی فائنل میں مقابلہ آسٹریلیا سے ہے، پاکستانی ٹیم جیت کے لئے پر امید ہے، جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ٹف ٹائم ملنے کا امکان ہے۔

Related Posts