لیونل میسی کی وطن واپسی کے بعد نئی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیونل میسی کی وطن واپسی کے بعد نئی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول
لیونل میسی کی وطن واپسی کے بعد نئی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد اپنے وطن واپس پہنچ چکے ہیں، ان کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہیں، جس میں اُنہیں ٹرافی کے ہمراہ آرام کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

18 دسمبر کو فرانس کو فائنل میں شکست دینے کے بعد لیونل میسی کی ٹیم کے ہمراہ وطن واپسی ہوئی۔ وطن واپس پہنچنے پر پوری ٹیم کا والہانہ استقبال کیا گیا، جس کے بعد لیونل میسی اپنے گھر پہنچے اور وہاں سے دلچسپ تصاویر شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Leo Messi (@leomessi)

میسی کو ایک تصویر میں اپنے بستر پر ٹرافی کو ساتھ رکھے ہوئے سوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ دوسری تصویر میں وہ بیدار ہونے کے بعد ٹرافی کے ساتھ پوز دے رہے ہیں۔انہوں نے کیپشن میں ان تصاویر کے ساتھ صبح بخیر کا میسج لکھا۔

واضح رہے کہ صرف 2 گھنٹے میں اس پوسٹ کو انسٹاگرام پر 2 کروڑ 25 لاکھ سے زیادہ بار لائیک کیا جاچکا ہے۔ جبکہ ان کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Related Posts