قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ اپنے آخری مراحل میں ہے، جس کے آخری 4 میچز کیلئے فیفا نے نئی فٹبال الحلم متعارف کروائی ہے۔
فیفا کی جانب سے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ورلڈکپ کے آخری چار میچز میں الریحہ کے بجائے نئی فٹ بال الحلم استعمال ہوگی، عربی زبان کے لفظ الحلم کے معنیٰ خواب کے ہیں۔
فیفا کے بیان کے مطابق نئی فٹبال الحلم کے ذریعے سے میزبان ملک قطر اور اس کے آس پاس کے ممالک کو خراج تحسین پیش کیاجائے گا۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے مراکش، کروشیا، ارجنٹائن اور فرانس نے کوالیفائی کیا ہے۔
ملتان ٹیسٹ، پاکستان کو جیتنے کیلئے 109رنز، انگلینڈ کو 5 وکٹ درکار
بدھ کو پہلے سیمی فائنل میں 2018 کی فائنلسٹ ٹیم کروشیا کا مقابلہ دو مرتبہ کی چیمپئن ارجنٹینا سے ہوگا، میسی کے پاس جرمنی کے ہاتھوں 2014 کے فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل جیتنے کا آخری موقع ہوگا، جبکہ کروشیا مسلسل دوسری مرتبہ میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کے لیے پُرامید ہے۔
دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو دفاعی چیمپئن فرانس اور پہلی بار ورلڈ کپ کےلاسٹ فور میں جگہ بنانے والا افریقی ملک مراکش کے درمیان کھیلا جائے گا۔
مراکش پہلا افریقی اور دوسرا مسلم ملک ہے جو کہ فٹ بال ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلے گا۔