اسلام آباد میں نئی الیکٹرک بس سروس کا آغاز، کن کن روٹس پر سفر کیا جاسکتا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکٹرک بس سروس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئی الیکٹرک بس سروس کا آغاز ہوچکا ہے۔  ’اسلام آباد فیڈر بس سروس‘ بھی شروع ہونے والی ہے جس کے تحت 160 جدید الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی جن پر شہر بھر میں سفر کیاجاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکٹرک بس سروس کے حوالے سے 12 جنوری کو سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرمیں چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن (ر) انوار الحق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں سر براہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ چین کو ان الیکٹرک بسوں کا آرڈر دے دیا گیا ہے اور یہ بسیں 3 مراحل میں پاکستان پہنچیں گی۔پہلے مرحلے میں 30 بسیں فروری کے وسط تک اسلام آباد پہنچیں گی اور پھر بس سروس شروع کردی جائے گی۔

عوام کیلئے بس کا تعارفی کرایہ 50 روپے تجویز کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ آنا باقی ہے انہوں نے بتایا کہ یہ بس ہر 6 منٹ کے بعد اسٹیشن پر آئے گی اور 160 بسوں کا جال پورے اسلام آباد کو 13روٹس کے ذریعے کور کرسکے گا۔

بس روٹس کیا ہیں؟

اگر بس روٹس کی بات کی جائے تو چک شہزاد سے آبپارہ، فیض آباد (آئی۔ جے۔ پی روڈ) سے برٹش ہومز، سیکٹر ڈی 12 سے  بارہ کہو، فیصل مسجد سے ٹی چوک، کانسٹیٹیوشنل ایونیو سے بری امام اور دیگر روٹس کے ذریعے اسلام آباد کو کور کیا جائے گا۔

تاہم ابتدائی طور پر یہ حقائق سامنے آئے ہیں کہ پہلے مرحلے میں 30 بسیں آئیں گی اس لیے شروعات میں یہ صرف 2 روٹس پر چلیں گی جن میں چک شہزاد سے آبپارہ اور فیض آباد سے برٹش ہومز تک یہ 2 روٹس ہوں گے اور بعد میں ان روٹس میں اضافہ کیا جائے گا۔

Related Posts