پاکستان کیلئے نیا دفاعی ہتھیار؟ چین خلا میں دشمن کو نشانہ بنانے کے قابل ہو گیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ ملٹری ریویو)

چین نے ایک اور بڑی دفاعی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ چینی اسلحہ ساز اداروں نے خلا میں دشمن کے سیٹلائٹس اور ہائپرسونک میزائلوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والا جدید ترین ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم HQ-29 کامیابی سے تیار کر لیا ہے جو چین کی دفاعی تاریخ میں ایک نیا باب کھولنے کے مترادف ہے۔

اس انقلابی دفاعی نظام کی تیاری کے بعد چین امریکا اور روس کے بعد دنیا کا تیسرا ملک بن چکا ہے جس کے پاس خلا میں دشمن کے جدید فضائی ہتھیاروں کو تباہ کرنے کی عملی صلاحیت موجود ہے۔

ایچ کیو-29 نہ صرف زمین سے لانچ ہونے والے تیز رفتار بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ خلا میں گردش کرنے والے دشمن کے اہم مواصلاتی سیٹلائٹس کو بھی نشانہ بنانے کے قابل ہے۔ یہ نظام نہ صرف چین کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا رہا ہے بلکہ مستقبل کی ممکنہ خلائی جنگوں کے لیے بھی چین کو تیار کر رہا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی اس جدید میزائل ڈیفنس سسٹم میں گہری دلچسپی لے سکتا ہے خاص طور پر بھارت کے ہائپرسونک میزائل پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے۔ HQ-29 سسٹم مستقبل میں پاکستان کیلئے ایک مؤثر دفاعی شراکت داری کا دروازہ کھول سکتا ہے۔

Related Posts