بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال، سوشل میڈیا صارفین کی پاکستان سے مدد کی اپیل

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
Netizens want Pakistan to help India after oxygen shortages

بھارت میں کورونا کی صورتحال مزید خراب ہوگئی، ملک میں آکسیجن کی قلت پیدا ہونے کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے حکومت سے بھارت کی مدد کرنے کی اپیل کردی۔

بھارت کورونا وائرس کی دوسری لہر کی لپیٹ میں ہے اور دہلی کے اسپتالوں میں جگہ ختم ہوچکی ہے اور کورونا کے مریضوں میں اضافے کی وجہ سے آکسیجن کی قلت بھی پیدا ہوئی ہے جبکہ ملک میں  آکسیجن سپلائی میں تاخیر کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارتی حکام کا کہناتھا کہ یکم مئی سے ملک کے تمام بالغ شہریوں کو مفت ٹیکے لگائے جائیں گے تاہم ملک کے کئی علاقوں میں ویکسین کی قلت کی شکایات ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ کروڑوں کی تعداد میں مزید ٹیکے کہاں سے آئیں گے۔