کرکٹ شائقین پی ایس ایل 7 کاترانہ سننے کیلئے پرجوش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Netizens react to PSL anthem news

پاکستان سپرلیگ کے سنسنی خیز میچز کے علاوہ شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل کے ترانے کابھی شدت سے انتظار رہتا ہے اور اس بار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے ترانے کے حوالے سے شائقین کافی پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عاطف اسلم اور آئمہ بیگ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2022 کا ترانہ گائیں گے، جسے عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس اور کمپوز کیا ہے۔

مزید پڑھیں:شائقین کا انتظار ختم، پاکستان سپرلیگ 7 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ترانہ اگلے ہفتے ایونٹ پارٹنر کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ”گیت کا تھیم متاثر کن اور حوصلہ افزا ہے جس کے بول اور موسیقی شائقین کرکٹ کو پسند آئیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ترانے کے حوالے سے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین کافی پرجوش ہیں اور اس حوالے سے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

Related Posts