نیپرا نے کراچی کے شہریوں پر ایک بار پھر بجلی گرادی، قیمت میں 9 روپے 66 پیسے اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام پر بجلی کا ایک اور جھٹکا، وفاقی کابینہ نے قیمت میں ساڑھے تین روپے اضافہ کردیا
عوام پر بجلی کا ایک اور جھٹکا، وفاقی کابینہ نے قیمت میں ساڑھے تین روپے اضافہ کردیا

 اسلام آباد: نیپرا نے کراچی کے شہریوں پر ایک بار پھر بجلی گرادی، نیپرا کی جانب سے کے الیکٹر ک صارفین کے لئے بجلی 9 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 11.34 روپے اضافہ کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم نیپرا نے بجلی 9 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نیپرا اعداد وشمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔

نیپرا حکام نے درخواست پر سماعت میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مارچ کی نسبت ایل این جی 50 فیصد اور فرنس آئل 38 فیصد مہنگا ہوا ہے۔ جس پر کے الیکٹرک حکام نے جواب دیا کہ مئی میں پی ایل ایل کے کنڑیکٹرز ڈیفالٹ کرگئے تھے، جس پر چیئرمین نیپرا نے استفسار کیا کہ کیا اس کا بوجھ عام آدمی پر پڑے گا، اس معاملے پر ہمیں تحریری طور پر لکھ کردیں۔

کے الیکٹرک حکام کے مطابق کے الیکٹرک نے 380 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔ چئیرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک کو سستی بجلی لینے کے لئے نیپرا کی ضرورت ہوتو ہم حاضر ہیں۔ ہم سستی بجلی کے لئے وفاقی اورصوبائی حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

واضح رہے نیپرا کے فیصلے سے کے الیکٹرک صارفین پر تقریبا 20 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Related Posts