نیپرا نے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی منظوری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعرات کو سابق واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (XWDISCOs) کے صارفین کے لیے دسمبر 2022 کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی مد میں 2.32 روپے فی یونٹ کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

بجلی کے نرخوں میں منفی ایڈجسٹمنٹ پٹرول اور گیس کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات سے پریشان مہنگائی سے تنگ لوگوں کو کچھ ریلیف مہیا کیا گیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیپرا نے تمام ایکس ڈبلیو ڈسکوز کو ہدایت کی کہ وہ فروری کے صارفین کے بلوں میں الگ سے ایڈجسٹمنٹ دکھائیں۔

اس کا اطلاق تمام صارفین کے زمروں پر ہوگا سوائے:

لائف لائن صارفین
گھریلو صارفین جو 300 یونٹ تک استعمال کرتے ہیں۔
زرعی صارفین
الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز

یہ بھی واضح کیا گیا کہ ماہانہ FCA کی وجہ سے منفی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق استعمال کے وقت (ToU) میٹر رکھنے والے گھریلو صارفین پر ہوتا ہے چاہے ان کی کھپت کی سطح کچھ بھی ہو۔

مزید پڑھیں:سریے کی فی ٹن قیمتیں ریکارڈ اضافے کے بعد 2 لاکھ 85 ہزار پر پہنچ گئیں

اس میں لکھا گیا ہے کہ ”مذکورہ ایڈجسٹمنٹ صارفین کے بلوں میں دسمبر 2022 کے مہینے میں صارفین کو بھیجے گئے بلوں کی بنیاد پر الگ سے دکھائی جائے گی۔”

Related Posts