نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی کی قیمت
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد: قومی الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مہنگائی میں اضافہ، 7 روز میں گوشت اور سبزی سمیت 16اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا سے 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا نے بجلی کی قیمت 3 روپے 10 پیسے بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

یکم فروری 2022 کو نیپرا نے ایف سی اے پر عوامی سماعت کی جس کا اطلاق صرف فروری کے بلز پر کیا جائے گا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ دسمبر کا ایف سی اے نومبر کے مقابلے میں 1 روپے 20 پیسے کم چارج کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق فروری میں نومبر کی نسبت 1 روپے 20 پیسے کم لیے جائیں گے جبکہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا الاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر کیا جائے گا جبکہ  کے الیکٹرک صارفین بھی اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ 

 

Related Posts