بجلی صارفین کیلئے بری خبر، نیپرا نے بجلی 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: بجلی صارفین کیلئے بری خبر سامنے آگئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے مئی کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری کانوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ایف سی اے کی مد میں بجلی 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

نیپرا نے 5 جولائی کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پرسماعت کی۔ سی پی پی اے نے نیپرا سے 2 روپے 5 پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلوی بینک نے کرپٹو کرنسی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بجلی کے نرخ میں اضافے کا اطلاق تمام صارفین، لائف لائن، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔

واضح رہے کہ نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Related Posts