نیپرا نے کے الیکٹرک کو 150 میگاواٹ اضافی بجلی کی منظوری دے دی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو 150 میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

گرمیوں میں کے الیکٹرک کے صارفین کو بجلی کے بڑے ریلیف ملنے کا امکان بڑھ گیا۔ سی پی پی اے ، این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کے درمیان اضافی بجلی کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر، کے الیکٹرک نے بجلی 2.89فی یونٹ مہنگی کردی

معاہدے کے مطابق نیپرا کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 150 میگا واٹ اضافی بجلی فراہم کرے گا۔

کے الیکٹرک کو اضافی بجلی کی فراہمی سے متعلق ابھی باقاعدہ نوٹی فیکیشن جاری ہونا باقی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی نیشنل گرڈ سے کے الیکڑک کو 650 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہی ہے۔

Related Posts