بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے سے زائد کا فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے سے زائد کا فی یونٹ اضافہ کردیا ہے۔ مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا۔ صارفین پر 46 ارب 61 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالا جائے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کا اثر جون اور اگست کے بلوں پر پڑے گا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق صارفین کے بجلی کے بلز میں فی یونٹ 1 روپے 90 پیسے اضافہ جون میں جبکہ 93 پیسے فی یونٹ جولائی اور اگست میں الگ الگ وصول کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ میں وزیر توانائی سیّد ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، 100 یونٹ مفت کرنے کیلئے پلان تیار کر لیا گیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 2 روز قبل وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت سولر پارک اور منی گرڈ اسٹیشن سے عوام کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی جبکہ حکومت 100 یونٹ تک بجلی مفت کرنے کا پلان بھی تیار کرچکی ہے۔

 وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت بجٹ میں سولر انرجی اور منی گرڈ کیلئے رقم مختص کرچکی ہے۔بجٹ میں ابتدائی طور پر سولر انرجی کیلئے 5ارب کی رقم رکھی گئی ہے۔  ہم سولر پینل انتہائی رعایتی قیمت میں دینے کی اسکیم لائیں گے۔

Related Posts