حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ، قافلہ اسلام آباد میں داخل، پی ٹی آئی رہنما عمران خان سے ملنے جیل پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عرب نیوز

پی ٹی آئی کا قافلہ اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگیا، جبکہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی وفد مزید ہدایات کیلئے عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل روانہ ہوگیا۔

خیبرپختونخوا سے آنے والا تحریک انصاف کا قافلہ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کی قیادت میں اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسلام آباد نہ آنے کی درخواست کی گئی اور موقف اختیار کیا گیا کہ بیلاروس کے سرمایہ کاروں کے ساتھ کل اسلام آباد میں بزنس کانفرنس ہورہی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کو دھرنے کے لیے پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑ پر جگہ دینے کی پیش کش کی گئی جس کو پی ٹی آئی نے مسترد کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی فوری رہائی کے مطالبے پر قائم ہیں اور موقف اپنایاکہ عمران خان کو فوری رہا نہ کیا تو ڈی چوک پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ وزیرداخلہ محسن نقوی وزیراعظم کو مذاکرات سے آگاہ کریں گے، حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کے اگلے دور بھی ہونے کا امکان ہے۔

دوسری طرف چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی قیادت میں 3 رکنی وفد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے ایک بار پھر اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔ بیرسٹر گوہر کے ہمراہ  شبلی فراز  اور  اسد قیصر بھی اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر، شبلی فراز اور اسد قیصر کی ملاقات جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقات میں حکومتی وفد سے ہوئےمذاکرات سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا جا رہاہے۔

Related Posts