کراچی: شہر قائد میں جرائم کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی، یونیورسٹی روڈ پر ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک اور نوجوان قتل کردیا، جاں بحق ہونے والا نوجوان این ای ڈی یونیورسٹی کا طالب علم تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا نوجوان بلال این ای ڈی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے 30 بور کے دوخول برآمد کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، پاک فوج کا جوان اور شہری شہید
پولیس کے مطابق ڈکیتوں کی جلد گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، واضح رہے کہ رواں سال اب تک کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 96افراد کو قتل کیا جاچکا ہے۔