کاروباری مراکز پورے ہفتے کھولے جائیں، حکومت نے اجازت دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کاروباری مراکز پورے ہفتے کھولے جائیں، حکومت نے اجازت دیدی
کاروباری مراکز پورے ہفتے کھولے جائیں، حکومت نے اجازت دیدی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے پیش نظر ملک بھر میں پورے ہفتے کے لئے کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی نے بیماری کے کم پھیلاؤ اور ملک بھر میں جاری ویکسینیشن مہم کے تناظر میں کاروباری مراکز پورا ہفتہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں اضلاع کی مکمل ویکسینیشن کی سطح کے تناسب میں ملک میں بیماری کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کم بیماری کے پھیلاؤ اور جاری ویکسینیشن مہم کے تناظر میں پورے ملک میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش کو ختم کر دیا ہے۔

این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان ڈور شادی کی تقریبات میں شرکا کی تعداد کو200 سے بڑھا کر 300 کر دیا گیا ہے، آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات میں 400 سے بڑھا کر500 افراد کو شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے،دوسری جانب سینما اور مزارات کو بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ4لاکھ افراد متاثر، 48لاکھ 99ہزار ہلاک

دوسری جانب کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے قائم کیئے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اب تک ساڑھے 9 کروڑ افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ 6 ہزار 284 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی۔این سی او سی نے بتایا کہ ملک بھر میں اب تک کْل 9 کروڑ 54 لاکھ 61 ہزار 219 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

Related Posts