این سی او سی کا بڑا فیصلہ، کورونا کی 10فیصد سے کم شرح والے شہر پابندیوں سے آزاد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این سی او سی کا بڑا فیصلہ، کورونا کی 10فیصد سے کم شرح والے شہر پابندیوں سے آزاد
این سی او سی کا بڑا فیصلہ، کورونا کی 10فیصد سے کم شرح والے شہر پابندیوں سے آزاد

اسلام آباد: این سی او سی نے کورونا کی شرح 10 فیصد سے کم رکھنے والے شہروں کو پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا پابندیوں کا نیا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کورونا کی 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں سے پابندیاں اٹھا دی ہیں جبکہ جن شہروں کی شرح 10 فیصد سے زائد ہے، وہاں پابندیاں برقرار رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا سے 27 اموات، 2597 نئے کیسز کا اندراج

کورونا کی شرح 10 فیصد سے زائد رکھنے والے شہروں میں اندرونِ خانہ اجتماعات پر پابندی بدستور عائد رہے گی۔ کھلی فضا میں اجتماعات کی صورت میں ایک وقت میں 300 افراد کو مکمل ویکسینیشن کے ساتھ شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

دوسری جانب جن شہروں میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 10 فیصد یا کم ہے، وہاں انڈور اجتماعات منعقد کیے جاسکتے ہیں۔ زائد شرح رکھنے والے شہروں میں انڈور ڈائننگ پر پابندی، انڈور جمز، سینما، مزارات اور تفریحی مقامات پر عوامی ہجوم کی اجازت 50فیصد ہوگی۔

کنیکٹ اسپورٹس پر پابندی برقرار رہے گی۔ تعلیمی اداروں میں 12 سال تک کے بچے متبادل ایام میں 50 فیصد تک حاضر ہوسکیں گے جبکہ 12 سال سے زائد العمر طلبہ و طالبات ویکسینیشن کے بغیر حاضر نہیں ہوسکیں گے۔ اب تک ملک کے 6 شہروں میں شرح 10فیصد سے زائد ہے۔

ملک کے 6 شہروں بشمول مظفر آباد، گلگت، کراچی، حیدر آباد، مردان اور پشاور میں تاحال کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 10 فیصد سے زائد ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ زائد شرح والے شہروں میں 16 سے 21 فروری تک پابندیوں کا نفاذ برقرار رہے گا۔ 

Related Posts