این سی او سی کا بچوں کی کورونا ویکسینیشن کی عارضی معطلی کا فیصلہ

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
این سی او سی کا بچوں کی کورونا ویکسینیشن کی عارضی معطلی کا فیصلہ
این سی او سی کا بچوں کی کورونا ویکسینیشن کی عارضی معطلی کا فیصلہ

لاہور: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بچوں کی کورونا ویکسینیشن کی عارضٗ معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق 12تا 15 سالہ بچوں کی ویکسینیشن جزوی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، بچوں کی ویکسینیشن 15تا 27نومبر معطل رہے گی۔

این سی او سی نے بتایا کہ ویکسینیشن کی معطلی کا فیصلہ قومی انسداد خسرہ و روبیلا مہم کے باعث کیا گیا ہے۔ قومی انسداد خسرہ و روبیلا مہم 15تا 27نومبر جاری رہے گی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا سے متعلق پابندیوں پر نظر ثانی کی اور کورونا کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سمیت دُنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

پابندیوں پر نظرثانی کا فیصلہ کورونا کی صورت حال میں بہتری پر کیا گیا، کورونا کی پابندیوں پر نظر ثانی کا مقصد شہریوں کی حوصلہ افزائی ہے، ویکسی نیشن کی بہتر شرح والے شہروں کے لیے پابندیوں میں نرمی ہوگی، کورونا پابندیوں میں نرمی سے زندگی معمول پر آئے گی۔

Related Posts