مدعی کی درخواست منظور،ناظم جوکھیو کیس انسدادِدہشتگردی عدالت منتقل کرنیکا فیصلہ

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
مدعی کی درخواست منظور،ناظم جوکھیو کیس انسدادِدہشتگردی عدالت منتقل کرنیکا فیصلہ
مدعی کی درخواست منظور،ناظم جوکھیو کیس انسدادِدہشتگردی عدالت منتقل کرنیکا فیصلہ

کراچی: عدالت نے مدعی کی د رخواست منظور کر لی، معزز جج نے ناظم جوکھیو قتل کیس کو انسدادِ دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا باضابطہ تحریری فیصلہ بھی جاری کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے ناظم جوکھیو قتل کیس کا مقدمہ انسدادِ دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کا حکم دیا۔ مقدمے کی سماعت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے مدعی مقدمہ کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مورو میں مسافر کوچ کو حادثہ پیش آگیا، 2 افراد جاں بحق، 10زخمی

پولیس نے ناظم جوکھیو قتل کیس کا حتمی چالان جمع کرادیا۔ وکلاء نے دلائل دئیے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ آج محفوظ فیصلہ سنانے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریمارکس دئیے کہ تحریری فیصلہ بعد میں جاری ہوگا۔

قبل ازیں مدعی مقدمہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر نے 7 ملزمان کو مقدمے کی فہرست سے خارج کردیا جو بدنیتی پر مبنی ہے۔ ناظم جوکھیو کی بیوہ اور مدعی مقدمہ نے دفعہ 161 ض ف کے تحت بیانات ریکارڈ کرائے تھے۔

وکیل نے کہا کہ گواہوں کے بیانات میں ملزمان کے کردار واضح ہیں، پھر بھی پولیس نے ملزمان کو ریلیف دیا۔ خیال رہے کہ ملیر میں گزشتہ برس 3 اکتوکر کو پی پی پی کے رکنِ سندھ اسمبلی کے فارم ہاؤس سے ناظم جوکھیو کی لاش برآمد ہوئی۔

ناظم جوکھیو پر تشدد اور قتل کے الزام میں اراکینِ اسمبلی جام اویس اور جام عبدالکریم جوکھیو نامزد تھے۔ مقتول کے رشتہ داروں نے ناظم جوکھیو کی ویڈیو کی بنیاد پر ملزمان پر تشدد اور قتل کا الزام عائد کیا تھا۔