نوازالدین صدیقی نے جائیداد کے تنازع پر اپنا گھر چھوڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!
zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوازالدین صدیقی نے جائیداد کے تنازع پر اپنا گھر چھوڑ دیا
نوازالدین صدیقی نے جائیداد کے تنازع پر اپنا گھر چھوڑ دیا

بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی گھریلو جھگڑوں کے باعث اپنا گھر چھوڑ کر کہیں اور شفٹ ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق اداکار اپنی والدہ مہرالنساء صدیقی اور اپنی اہلیہ عالیہ صدیقی کے درمیان جائیداد کے تنازع کے بعد یہ بڑا قدم اٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں۔

نواز الدین صدیقی کا گھر جو کہ ان کے والد سے منسوب ہے، گھر میں 6 بیڈ رومز، 2 بڑے ہالز اور باغبانی کے لیے 2 کشادہ لان ہیں، تاہم پرتعیش گھر ان کی والدہ اور بیوی کے جھگڑے کی وجہ سے ایک ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔

اس سے قبل نوازالدین کی والدہ نے جائیداد کے تنازع پر اپنی بہو کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ بدلاپور اداکار کی والدہ کے مطابق نوازالدین اور عالیہ میں طلاق ہوچکی ہے، اس لیے ان کا جائیداد پر کوئی حق نہیں ہے۔

دوسری طرف، عالیہ نے اداکار کی والدہ کے خلاف شکایت درج کروائی جنہوں نے پہلے عالیہ کے خلاف ممبئی میں نواز الدین صدیقی کی جائیداد میں مبینہ طور پر بے دخلی کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

مزید پڑھیں:کنگنا کے ساتھ کام کرنا مشکل؟ نوازالدین صدیقی نے افواہوں کو مسترد کردیا

عالیہ نے الزام لگایا تھا کہ صدیقی خاندان نے ان سے کھانا اور بنیادی سہولیات حتیٰ کہ باتھ روم تک رسائی بھی چھین لی۔

Related Posts