نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ، برطانیہ میں ویزا میں توسیع کی درخواست مسترد

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ، برطانیہ میں ویزا میں توسیع کی درخواست مسترد
نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ، برطانیہ میں ویزا میں توسیع کی درخواست مسترد

لندن: برطانیہ نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی ویزا میں توسیع کی درخواست کو مسترد کردیا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے ویزا میں توسیع کی درخواست دی تھی،تاہم برطانوی حکام نے ان کی ویزا توسیع کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ نوازشریف کی برطانیہ میں 6 ماہ قیام کے ویزے کی مدت ختم ہو چکی تھی، جس پر انہوں نے اپنے علاج کے سلسلے میں برطانیہ میں مزید قیام کے لیے ویزا میں توسیع کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے درخواست مسترد کیے جانے کے بعد اب نواز شریف کے پاس 2 آپشن ہیں، ایک تو یہ کہ وہ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ میں فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کریں اور وہاں سے بھی درخواست مسترد ہونے پر وہ برطانوی عدالتوں سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: محرم الحرام میں حساس علاقوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے، شیخ رشید