نواز شریف نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کردیں، کوئٹہ دورے میں کیا پیشرفت ہوگی؟

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یونان میں کشتی حادثہ بہت بڑا انسانی المیہ ہے، نواز شریف
یونان میں کشتی حادثہ بہت بڑا انسانی المیہ ہے، نواز شریف

نواز شریف نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کردیں۔سابق وزیر اعظم کے کوئٹہ کے دورے میں اہم سیاسی پیشرفت کی توقع کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے نواز شریف کیلئے استقبالیہ بینرز آویزاں کردئیے۔

یہ بھی پڑھیں:

سینیٹ عدالتِ عظمیٰ کے مقابلے پر

رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان سے سیاسی رہنما مسلم لیگ (ن) کے قافلے میں شمولیت کیلئے تیار ہوگئے جبکہ نواز شریف کے دورے کے موقعے پر بی اے پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدے کا بھی امکان ہے۔

مذہبی جماعت جے یو آئی نے فلسطین کیلئے فنڈ ریزنگ کا آغاز مندر سے کردیا

سابق وزیر اعظم شہباز شریف بھی اپنے بھائی نواز شریف کے ہمراہ کوئٹہ کے دورے میں ان کا ساتھ دیں گے جس سے قبل نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کے مابین ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کے معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں سیاسی رہنماؤں نے ملکی مسائل حل کرنے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

نواز شریف نے رواں برس انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اپنا مقصد عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا قرار دیا ہے۔ ن لیگی رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کسی سے بدلہ نہیں لینا چاہتے۔ وہ عوام کو روزگار دینا اور ان کا چولہا جلانا چاہتے ہیں۔ 

 

Related Posts