سابق وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی لندن سے وطن واپسی کی تاریخ کے حوالے سے اہم اعلان کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے اور وطن واپسی پر نوازشریف کا فقیدالمثال استقبال کریں گے۔
اس سے قبل سابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا تھا کہ محمد نوازشریف آئندہ ماہ وطن واپس آ کر انتخابی مہم کی قیادت کرینگے، اگر ہماری پارٹی الیکشن جیتی تو محمد نوازشریف وزیراعظم ہونگے۔
شہباز شریف نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر گم کرکے سنگین جرم کیا، اس کی سنجیدہ انویسٹی گیشن ہونی چاہئے، وزیراعظم سائفر کی کاپی پڑھ سکتا ہے، وہ کاپی ساتھ نہیں لے جا سکتا۔
یہ قانون کے مطابق جرم ہے، عمران نیازی نے نہ صرف مانا کہ کاپی ساتھ لے گیا بلکہ یہ بھی کہا کہ گم ہو گئی، اس سے بڑا کوئی جھوٹ ہو سکتا ہے، اگر ایسا ہوتا تو آج یہ سائفر شائع کیسے ہوتا؟
مزید پڑھیں:نوازشریف آئندہ ماہ وطن واپس آ کر انتخابی مہم کی قیادت کرینگے، شہبازشریف
ہمارا مؤقف 100 فیصد سچ ثابت ہوا ہے، ہم نے آئین کی پوری پاسداری کی ہے، میری ذاتی رائے کہ انتخابات جلد از جلد ہو جائیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ روس کے دورہ کی وجہ سے ان کی حکومت گرائی گئی، اگر ایسا ہوتا تو ہم نے روس سے سستا تیل منگوایا، ہماری حکومت کیوں نہیں گرائی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔