نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو بڑی پیشکش کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو بڑی پیشکش کردی
نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو بڑی پیشکش کردی

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو بڑی پیشکش کردی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنی جماعت کے تمام ارکان اسمبلی کے استعفے آپ کے حوالے کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی اور جماعت مانے یا نہ مانے ہمارے استعفوں پر آپ فیصلہ کرسکتے ہیں، جبکہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ کل پی ڈی ایم کے ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفے دینا مسئلے کا حل نہیں ہے، اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی استعفوں کے پلان پر پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: معاونِ خصوصی شہباز گِل پر انڈوں کی برسات، چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی

Related Posts