شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئیں۔
اداکارہ نوال سعید نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرتصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیاہ لباس زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
نوال سعید نے تصاویر میں سبز رنگ کا بریسلٹ اور جھمکے بھی پہن رکھے ہیں۔
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
ایک مداح کا کہنا تھا کہ ’ہمیشہ کی طرح خوبصورت لگ رہی ہیں۔‘ دوسرے مداح نے انہیں ’پریٹی گرل‘ کہا۔
نوال سعید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔