قومی فیصلے قلیل مدتی مفادات کی خاطر متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی فیصلے قلیل مدتی مفادات کی خاطر متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔اسد عمر
قومی فیصلے قلیل مدتی مفادات کی خاطر متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ قومی فیصلے قلیل مدتی مفادات کی خاطر متاثر نہیں ہونے چاہئیں جبکہ آزادی سب سے اہم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ایسے بہت سے اصول اور اقدار ہیں جن کے حصول کیلئے قربانی دینا ضروری ہوتا ہے۔

پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ سچی آزادی بھی ایسی ہی اقدار میں سے ایک ہے جس کے حصول کی لیے قربانی درست ہے۔ ہم قومی فیصلوں کے دوران جو انتخاب کرتے ہیں وہ قلیل مدتی مفاد کی خاطر متاثر نہیں ہونا چاہئے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ بین فرینکلن کے مطابق وہ لوگ جو اپنی ضروری آزادی کو تھوڑے سے  عارضی تحفظ کیلئے  قربان کردیتے ہیں، انہیں آزادی اور تحفظ دونوں کا کوئی حق نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا کم ہوگیا لیکن خطرہ ابھی موجود ہے۔اسد عمر

Related Posts