ظلم و ستم کے نئے باب کے 2 سال مکمل، یومِ استحصالِ کشمیر آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ظلم و ستم کے نئے باب کے 2 سال مکمل، یومِ استحصالِ کشمیر آج منایا جارہا ہے
ظلم و ستم کے نئے باب کے 2 سال مکمل، یومِ استحصالِ کشمیر آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر بھر میں بسنے والے مظلوم کشمیری یومِ استحصالِ کشمیر آج منائیں گے جبکہ ظلم و ستم کے نئے باب کے آغاز کو 2 سال مکمل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق 5 اگست 2019ء کو بھارت کی مودی حکومت نے آر ایس ایس نظرئیے کے تحت مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کی جس کے بعد نئی پابندیوں، لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بلیک آؤٹ کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

گزشتہ روز وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا کہ 5 اگست کو ملک بھر میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا جائے گا۔ صبح 9 بجے ایک منٹ کیلئے پاکستان بھر کی ٹریفک بند کردی جائے گی۔ بھارت کے یکطرفہ و غیر قانونی اقدامات کے خلاف قوم متحد ہے۔ 

آج مقبوضہ وادی کی آئینی حیثیت تبدیل ہونے کے 2سال مکمل ہوجانے پر حریت قیادت نے احتجاج کی کال دے دی۔ آرٹیکل 370 میں ترمیم کے غیر قانونی اور یکطرفہ بھارتی اقدام کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں گلی گلی مظاہرے ہوں گے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں رہنے والے مظلوم کشمیری مختلف پروگرامز میں شامل ہوں گے جن میں پاکستانی قوم اور کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کرے گی اور بھارت سے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلۂ کشمیر کے حل کا مطالبہ ہوگا۔

مسئلۂ کشمیر کو نظر انداز کرنے والی عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ کو 40ء کی دہائی میں کیے جانے والے مقبوضہ وادی سے متعلق وعدے یاد دلائے جائیں گے۔ کشمیر میں مکمل ہڑتال اور بھرپور احتجاج ہوگا۔

مظلوم کشمیری حریت پسندوں نے مقبوضہ کشمیر میں جگہ جگہ بھارت مخالف پوسٹرز آویزاں کردئیے۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

دوسری جانب بھارتی فوج کی طرف سے کشمیر میں مظاہرین کا احتجاج دبانے کیلئے مقبوضہ وادی کی سیکیورٹی سخت کرنے کے ساتھ ساتھ سرچ آپریشن اور دیگر ہتھکنڈوں میں تیزی آگئی۔ جگہ جگہ ناکے لگ گئے اور فوجی گاڑیاں گشت کرنے لگیں۔ 

قبل ازیں وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت پاکستان پوری طرح کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے، عالمی برادری بھارت پر دباو ڈالے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک بند کرے۔

گزشتہ روز کشمیر کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں وزیرِ خارجہ نے کہا کہ بھارت نے ہٹلر جیسا آمرانہ وجابرانہ قدم اٹھایا،بھارت اپنے یک طرفہ اقدامات کو کالعدم قرار دے اور ریاستی جبر و دہشتگردی کے تمام ہتھکنڈے ختم کرے، کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق استعمال کرنے دے۔

مزید پڑھیں: بھارت مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی ختم کرے۔وزیرِ خارجہ

Related Posts