اسلام آباد میں ملکی و سیاسی معاملات پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، 23 نکاتی ایجنڈے پر گفتگو کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد، 23 نکاتی ایجنڈے پر گفتگو کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:  ملکی و سیاسی نوعیت کے معاملات پر بحث و تمحیص کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس کے دوران گزشتہ روز کی گئی بحث کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے گزشتہ روز کے اجلاس میں حزبِ اختلاف اور حزبِ اقتدار کے درمیان خوب بحث و تمحیص جاری رہی، جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس آج تک کیلئے ملتوی کردیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں حکومتی وزراء اپوزیشن رہنماؤں کی گزشتہ روز کی گئی تقاریر کا جواب دیں گے اور اہم قومی معاملات پر حکومتی مؤقف عوام کے سامنے رکھیں گے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی کے حملے پر سخت ردِ عمل دیتے ہوئے گزشتہ روز  اپوزیشن رہنماؤں نے وزیرِ اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کیا جس کا ردِ عمل وفاقی وزیر علی زیدی آج دیں گے۔ 

بلاول بھٹو زرداری کے سخت بیان پر گزشتہ روز  ردِ عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ میں کل قومی اسمبلی کے فلور سے چیئرمین پیپلز پارٹی کو جواب دوں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ میں آدھے پکے ہوئے ناقص پرچی چیئرمین پیپلز پارٹی کو اس کے احمقانہ بیان پر جواب دوں گا۔

وزیرِ بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ  بلاول بھٹو زرداری کا بیان غیر شائستہ اور بچگانہ تھا جبکہ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ ایسے عاقبت نا اندیش رہنما کو پیپلز پارٹی چیئرمین کے طور پر برداشت کیسے کر رہی ہے؟

 

Related Posts