نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری، قومی اسمبلی کی نشستیں 266رہ گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی اسمبلی
قومی اسمبلی میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کی قرار داد منظور

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی جس میں قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 266 رہ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2018 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقوں کی تعداد 272 تھی تاہم نئی مردم شماری میں 6حلقے کم ہو گئے۔ قومی اسمبلی کی اسلام آباد سے 3، پنجاب سے 141، سندھ سے 61 جبکہ بلوچستان اور کے پی کے میں 16نشستیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ملکی خوشحالی کیلئے تمام کوششوں کو مربوط بنانا ہوگا، آرمی چیف

قومی اسمبلی کی 2018 کے عام انتخابات میں خیبر پختونخوا سے 39 جبکہ فاٹا سے 12نشستیں تھیں۔ نئی حلقہ بندیوں میں قومی اسمبلی کیلئے اسلام آباد، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی حلقہ بندیوں میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی۔

حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ویب سائٹ پر شائع کردی گئی ہیں جن میں صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی 297 جبکہ سندھ کی جنرل نشستیں 130 برقرار ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کی 51، کے پی کے کی 115 جبکہ خیبر پختونخوا کی 115 نشستیں ہیں۔ 2018 میں کے پی کے کے حلقے 99 تھے جبکہ ملک بھر میں قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تعداد کو 60برقرار رکھا گیا ہے۔

متعلقہ حلقے کے ووٹرز کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست پر اعتراض کرنے کا حق حاصل ہوگا جس کا سیکریٹری الیکشن کمیشن کے نام 27 اکتوبر تک  میمورنڈم دائر کیاجاسکتا ہے جس پر 28 اکتوبر سے 26نومبر تک فیصلہ کیا جائے گا۔ 

Related Posts