بجٹ 2020ء: قومی اسمبلی نے اسمارٹ بجٹ سیشن کے قواعد منظور کرلیے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Budget 2020-21: Rs7294 billion budget being presented in National Assembly

اسلام آباد: بجٹ 2020ء کی آمد آمد ہے جس کے پیشِ نظر قومی اسمبلی نے اسمارٹ بجٹ سیشن کے قواعد منظور کرلیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا کہ قومی اسمبلی نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر اسمارٹ بجٹ سیشن کے قواعد منظور کیے۔

اسمارٹ سیشن کے قواعد بتاتے ہوئے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ممبران کی کل تعداد 342 ہے جبکہ اسمارٹ سیشن کے دوران اسمبلی کے ایک چوتھائی ممبران شریک ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا کہ بجٹ سیشن میں ایک وقت میں 86 ممبران شریک ہوسکیں گے جبکہ بجٹ کی تقریر میں صرف تقریر کرنے والے ہی موجود ہوں گے۔

بابر اعوان نے کہا کہ بجٹ اور مطالباتِ زر کی منظوری کے وقت کورم پورا کر لیا جائے گا جبکہ ملک بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے باعث حکومت کویہ اقدام اٹھانا پڑا۔ 

Related Posts