ماں کا جنازہ نوجوانی میں کاندھوں پر اٹھا کر دیکھو۔ناصر شاہ کا موروثی سیاست کا دفاع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعلیٰ سندھ کے کورونا کے حوالے سے اقدامات بینظیر ہیں، ناصر حسین شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ کے کورونا کے حوالے سے اقدامات بینظیر ہیں، ناصر حسین شاہ

کراچی: وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے موروثی سیاست کا دفاع کرنے کیلئے کھل کر سامنے آتے ہوئے کہا ہے کہ ماں کا جنازہ نوجوانی میں کاندھوں پر اٹھا کر دیکھو پھر تمہیں موروثیت کا پتہ چلے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور پی پی پی کی چیئر پرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی یاد دلاتے ہوئے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بے گناہ باپ کو جوان بیٹی کی آنکھوں کے سامنے پھانسی لگتے ہوئے دیکھو۔

پیغام میں ناصر حسین شاہ نے سابق وزیرِ اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت اور بلاول بھٹو کے ان سے رشتے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بہادر ماں کا جنازہ نوجوانی میں کاندھوں پر اٹھا کر دیکھو، پھر پتہ چلے گا موروثیت کسے کہتے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ناصر حسین شاہ نے پارٹی قیادت اور موروثی سیاست کے الزام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہیدوں کے امین ہیں جو اقتدار کیلئے نہیں بلکہ عوام کیلئے جیتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سیاست کو کاروبار بنانے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا، پی ٹی آئی نظریاتی لوگوں کی جماعت ہے جو موروثی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

شبلی فراز نے رواں برس جون کے دوران کہا کہ علاقائی اخبارات کے مسائل سے متعلق آئندہ ہفتے حکمت عملی مرتب کر یں گے، ملک کو لوٹنے والوں کے چہروں سے احتساب کا خوف عیاں ہے، پہلی بار عمران خان کی صورت میں ایسا وزیراعظم آیا جس کا اپنا یا خاندان کا کوئی کارروبار نہیں۔

مزید پڑھیں: سیاست کو کاروبار بنانے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے:شبلی فراز

Related Posts