نسیم شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کو چیلنج قرار دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ سری لنکا کی گرمی میں ٹیسٹ میچ کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہے اور پروفیشنل کرکٹر ہونے کے ناطے ہم اس چیلنج کو قبول کرتے ہیں اور اس کے لیے ہم خود کو تیار کر رہے ہیں۔

نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ انگلینڈ سے ابھی واپس آیا ہوں، وہاں میں وائٹ بال کرکٹ کھیلا، انگلینڈ میں سردی بھی بہت تھی اس لیے واپس آتے ہی ریڈ بال سے ٹریننگ شروع کر دی تاکہ ایشیا کے موسم کے مطابق خود کو ڈھال سکوں، سری لنکا میں ہم نے 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں اور اس کے لیے ہماری تیاری اچھی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں کھیلنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، وہاں مختلف کنڈیشنز میں کھیلنا چیلنج ہوتا ہے، مستقبل میں یہ تجربہ کام آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

نجم سیٹھی کا چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ آسان نہیں ہوتی یہ ایک مختلف چیلنج ہے، دنیا اسی کو اچھا مانتی ہے جو تینوں فارمیٹ میں اچھا کھیل پیش کرتا ہے، ٹیسٹ ایسا فارمیٹ ہے جس میں آپ کی ہر چیز ٹیسٹ ہوتی ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں ہی فٹنس اور سکلز کا پتہ چلتا ہے۔

فاسٹ باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے جو بھی فارمیٹ ملتا ہے میں انجوائے کرتا ہوں ، میری کوشش ہے کہ میں تینوں فارمیٹ کھیلوں اور اچھا کھیل پیش کروں ،ٹیسٹ میں جب آپ لمبی بولنگ کرتے ہیں تو پھر اس کا ون ڈے اور ٹی 20 میں فائدہ ہوتا ہے۔

Related Posts