لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Namaz-i-Janaza of LHC ex-CJ Khwaja Sharif to be held today

لاہور:سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ محمد شریف 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ،مرحوم کی نمازِ جنازہ 11 بجے عید گاہ میانی صاحب قبرستان نزد چوبرجی میں ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ خواجہ محمد شریف کو 16 مارچ 2009 کو ان ججوں کے ساتھ بحال کیا گیا تھا جنہیں 3 نومبر 2007 کو پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے پر عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھاجبکہ انہیں اپنی بحالی کے ایک ماہ بعد 14 اپریل کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔

9 دسمبر 2010 کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے سے ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو نیوالے خواجہ محمد شریف نے 7 اپریل 1971 کو سپریم کورٹ آف پاکستان اور ہائی کورٹ کے سینئر ترین ایڈووکیٹ خواجہ سلطان احمد کے دفتر سے قانونی پیشے کا آغاز کیا اور 24 مئی 1973 کو لاہور ہائی کورٹ لاہور میں بطور وکیل قدم رکھا۔

مزید پڑھیں:جسٹس آفتاب آفریدی اور اہل خانہ کے قتل میں ملوث 2ملزمان گرفتار

خواجہ محمد شریف سال 1989 اور 1991 میں لاہور بار ایسوسی ایشن کے دو بار صدر منتخب ہوئے۔ پریکٹس کے دوران انہوں نے قانون کی سات کتابیں لکھیں جن میں موٹر ایکسیڈنٹ کلیمز، پریس اینڈ پبلی کیشن آرڈیننس، ثالثی ایکٹ، کمپنی لا، ویسٹ پاکستان سول کورٹس آرڈیننس اور لا آف ٹارٹس شامل ہیں۔

Related Posts