نائلہ راجہ کا عماد وسیم کے ساتھ افیئر پر کرارا جواب، وائرل ویڈیو کی حقیقت بتادی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: فائل)

سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کے حوالے سے افواہوں کا طوفان اٹھا جب کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ ان کا ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ مبینہ تعلق ہے۔

یہ افواہیں اس وقت زور پکڑ گئیں جب لندن کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی، جس میں عماد وسیم کو ایک خاتون کے ساتھ چلتے دیکھا گیا۔ کچھ لوگوں نے اس خاتون کو نائلہ راجہ قرار دیتے ہوئے عماد پر اپنی حاملہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کے ساتھ بے وفائی کے الزامات عائد کیے اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی۔

ان افواہوں کے جواب میں نائلہ راجہ نے بالآخر خاموشی توڑتے ہوئے ایک پرجوش اور واضح بیان جاری کیا، انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تفصیلی پیغام میں کہا کہ یہ معاملہ اب حد سے بڑھ چکا ہے اور انہیں اپنی بات رکھنا ضروری ہو گیا ہے۔

نائلہ نے وضاحت دی کہ جس ویڈیو کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ انہوں نے خود اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی تھی اور یہ کوئی راز کی بات نہیں تھی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایک معمولی سی اسٹوری کسی کی ذاتی زندگی پر اتنا بڑا الزام کیسے بن سکتی ہے؟

نائلہ نے معاشرتی رویوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں عزت کو ہمیشہ عورت سے جوڑا جاتا ہے جبکہ یہ سوچا ہی نہیں جاتا کہ عورت کی بھی اپنی عزت اور وقار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ بغیر کسی ثبوت یا سیاق و سباق کے دوسروں کی زندگیوں پر فیصلے سنانے میں جلدی کرتے ہیں، صرف اپنے آپ کو اخلاقی طور پر برتر ثابت کرنے کے لیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہی رویے غیرت کے نام پر تشدد اور قتل جیسے سنگین مسائل کو جنم دیتے ہیں۔

نائلہ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ویڈیو لندن میں ایک چشمے کی دکان کے باہر بنائی گئی تھی، اور ویڈیو بنانے والے نے جان بوجھ کر ایک مخصوص زاویے سے فلم بنائی، جس میں وہاں موجود دیگر لوگوں کو نظرانداز کر دیا گیا۔

نائلہ نے انکشاف کیا کہ ان کے بھائی کو بھی اشتعال انگیز پیغامات موصول ہو رہے ہیں جن میں ان سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنی بہن کو قابو کریں۔ اس پر شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک خوددار اور محنتی عورت ہیں جنہوں نے اپنی زندگی اپنی شرائط پر بنائی ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ لوگ ان کے وقار کا احترام کریں اور بے بنیاد الزامات سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ عماد وسیم پر اس قسم کے الزامات لگے ہوں۔ ماضی میں بھی ان کا ایک افغان لڑکی کے ساتھ مبینہ تعلق زیر بحث آیا تھا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں تاہم عماد وسیم کی جانب سے ان تازہ افواہوں پر اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Related Posts