نادرا نے گزشتہ 1 سال میں ساختی اصلاحات سے ڈیجیٹل تبدیلی اپنائی۔چیئرمین

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین محمد طارق ملک نے کہا ہے کہ نادرا نے گزشتہ ایک سال کے دوران طریقہ کار اور ساختی اصلاحات کے ذریعے بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل تبدیلی کو اپنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نادرا نے کہا کہ گزشتہ 1 سال کے دوران نادرا کو ڈیجیٹلائز کرنے اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے 43 اقدامات کی منصوبہ بندی کی گئی تھی جن میں سے 27 مکمل ہو چکے ہیں۔

گزشتہ ایک سال کے دوران نادرا میں متعارف کرائی گئی اصلاحات کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے چیئرمین نادرا نے کہا کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں تقریباً 100 نئے مراکز قائم کیے گئے ہیں اور اس کے علاوہ موجودہ مراکز میں سہولیات کو بہتر بنایا گیا ہے۔

گفتگو کے دوران چیئرمین نادرا نے کہا کہ سہولیات کو بہتر اس لیے بنایا گیا تاکہ تاکہ لوگوں کو پریشانی سے پاک خدمات فراہم کی جاسکیں۔ تقریباً ہر نادرا دفتر کے باہر عوام کی لمبی قطاریں ہوتی ہیں۔ اس صورتحال کو بہتر کرنا ہے۔ نادرا نے عوامی مشغولیت کا پروگرام بھی ترتیب دیا۔

چیئرمین نادرا نے کہا کہ نادرا نے عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے کھلی کچہریاں منعقد کیں۔ خواتین کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو آسان کر دیا ہے اور خواتین کو خاندان کے کسی مرد رکن کے بغیر اپنی اور اپنے بچوں کی رجسٹریشن کروانے کی اجازت دے دی۔

نادرا کے چیئرمین نے کہا کہ نادرا نے گزشتہ 1 سال کے دوران رجسٹریشن کے عمل کو تیز کیا جس سے یومیہ رجسٹریشن کی تعداد 70,000 سے بڑھ کر 125,000 ہو گئی، جن میں اکثریت نوجوانوں اور خواتین کی تھی جبکہ دنیا بھر میں 1 ارب کے لگ بھگ لوگ شہریت کے بغیر زندگی بسر کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے خواتین کی اضافی تعداد بھرتی کرکے اپنے ملازمین کے درمیان صنفی فرق کو 4.3 سے کم کر کے 1.9 فیصد کر دیا ہے اور 100 سے زائد نادرا مراکز ایسے ہیں جن کی انچارج خواتین ہیں۔شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کیلئے ملازمت کا طریقہ کار بھی آن لائن کردیا۔ 

Related Posts