بہروز سبزواری کی نظر خواتین کے کپڑوں پر ہوتی ہے۔نادیہ خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: ریویو اِٹ)

معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ بہروز سبزواری کی نظر خواتین کے کپڑوں پر ہوتی ہے۔ انہیں خواتین پر بات کرنا مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں نادیہ خان نے کہا کہ مجھے بہروز سبزواری کی خواتین سے متعلق گفتگو سے مسئلہ ہے۔ حال ہی میں بہروز سبزواری نے پوڈ کاسٹ کے دوران سابقہ بہو پر تبصرہ کیا جو لوگوں کو پسند نہیں آیا۔

ویڈیو کلپ میں نادیہ خان نے کہا کہ بہروز سبزواری کبھی میرے بارے میں، کبھی کسی اور خاتون کے بارے میں گفتگو کے دوران خاص طور پر خواتین کے کپڑوں پر تبصرہ کرتے ہیں، ان کی نظر خواتین کے کپڑوں پر بہت ہوتی ہے کہ کپڑے چست ہیں یا ڈھیلے ہیں۔

اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ مجھے کپڑوں پر بات کرنے سے بڑی آگ لگتی ہے، بہروز سبزواری کو مشہور ہونے کا کوئی اور طریقہ سمجھ میں نہیں آتا تو انہوں نے پوڈ کاسٹ میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے والی بات کردی۔

ٹی وی میزبان نادیہ خان نے اداکار بہروز سبزواری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہروز سبزواری کو دوسروں کے بارے میں، خصوصاً خواتین کے متعلق کوئی بھی بات دیکھ بھال کر کرنی چاہئے کیونکہ یہ انہیں مہنگی پڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بہروز سبزواری نے نادیہ خاتون کو عجیب خاتون کا لقب دیتے ہوئے کہا تھا کہ نادیہ خان مارننگ شو کی اینکر تھیں، وہ شو کے دوران بھی مہمانوں کی بے عزتی کرتی تھیں۔ نادیہ خان نے بہروز سبزواری کے بیانات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Related Posts